123

بلاول بھٹو آج لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے

 پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  آج لاہور کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں،وہ آج سوا چار بجے پریس کانفرنس کریں گے۔

 پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری نےکہا ہےکہ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کوئی بھی منظور ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے لیے وزیراعظم چاہیے لیکن بد قسمتی سے ہمارے پاس پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے۔ وزیراعظم خان خود کو ’واحد آپشن‘ قرار دے رہے ہیں لیکن پاکستان کے عوام کو وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ کوئی بھی منظور ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اس حکومت کو لازمی جانا چاہیے۔بلاول نے اپنی ٹوئٹ میں آج لاہور میں اہم پریس کانفرنس کی بھی اطلاع دی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے آفٹر شاکس

پنجاب اسمبلی میں 1 کھرب 7 ارب کے مطالبات زر منظور

 واضح رہے وزیراعظم  عمران خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا میری کرسی مضبوط ہے، آج نہیں تو کل مجھے بھی جانا ہے، میں نے نہیں کہا کہ میری حکومت نہیں جانے والی ،میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری کرسی بڑی مضبوط ہے ، کرسی صرف اللہ دیتا ہے ، کبھی آپ کو کرسی چھوڑتے ہوئے گھبرانا نہیں چاہیے ، کرسی آنے جانے والی چیز ہے، اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا۔ مجھے کہا گیا چینی مافیا کومشرف کنٹرول نہیں کرسکا، نوجوان پارلیمینٹیرین کو کہتا ہوں کبھی بھی کرسی چھوڑنے سے گھبرانا نہیں، جدوجہد کے بعد پارٹی چیئرمین نہ بنے تویہ ہوتا ہے، بارش زیادہ آتا ہے توپانی زیادہ آتا ہے۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) سیف انجم کا تبادلہ

یاد رہے بجٹ منظوری سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے تما م پارٹی ارکان اور اپنے اتحادیوں کو وزیر اعظم ہائوس میں عشائیہ دیا تھا اس عشائیہ میں مسلم لیگ ق نے شرکت کے بجائے خود عشائیے کا اہتمام کیا ،سردار اختر مینگل اور ان کی پارٹی کے ارکان بھی شریک نہیں ہوئے تھے،ان تمام کوششوں کے باوجود حکومت سادہ اکثریت سے بجٹ پاس نہیں کروا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں