170

بزدار پنجاب حکومت نے “کلین ڈرنکنگ واٹر” پروگرام شروع کرنیکی منظوری دے دی

لی رامے: بزدار پنجاب حکومت نے لیگی دور حکومت کے “ کلین ڈرنکنگ واٹر ” پروگرام کو دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ بلدیات نے سابق دور حکومت کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کیبنٹ کو تفصیلات فراہم کین اور کیبنٹ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے آل ڈرنکنگ واٹر پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

مزید خبریں:ججز کیلئے لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ ٹریننگ پروگرام کا آغاز 13جنوری کو ہوگا
سابق دور حکومت میں بارہ ارب روپے کی لاگت سے شروع کیے گئے آل ڈرنکنگ کلین واٹر پراجیکٹ کی بندش کے بعد اب بزدار حکومت نے اس پروگرام کو دوبارہ سے شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ نے پروگرام کو پھر سے شروع کرنے کے لئے ایک ارب روپے کے اجرا کی منظوری دے دی ہے، سابق دور حکومت وفاق کے تعاون سے کلین ڈرنکنگ واٹر پروگرام شروع کیا گیا تھا ۔پروگرام پر ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

سابق دور حکومت میں ٹھیکداروں کی مبینہ غفلت اور ناقص میٹریل لگانے پر پروگرام روک دیا گیا تھا، موجودہ حکومت 1 ارب روپے کے مزید فنڈز دیکر کلین ڈرنکنگ واٹر پروگرام شروع کرے گی۔منصوبے میں ادھوری رہ جانے والی اسکیموں کو ٹھیکداروں سے مکمل کرایا جائے گا ۔

منصوبے کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں