108

برطانوی شاہی جوڑا لاہور پہنچ گیا، شایان شان استقبال

برطانوی شاہی جوڑے کا شاہی دورہ لاہور شہزادہ ولیم ، شہزادی کیٹ کو لیکر خصوصی طیارہ لاہور ائیرپورٹ لینڈ کر گیا۔ شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر شاندار استقبال کیا گیا۔ فصیلات کے مطابق  برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورے کے چوتھے روز لاہور پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دیگر حکام کے ہمراہ شاہی جوڑے کا استقبال کیا۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ کے لاہور پہنچنے پر انہیں گلدستے پیش کئے گئے جبکہ اس موقع پر پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے شہزادہ ولیم سے پاکستانی حکام کا تعارف کروایا۔ برطانیہ کے شاہی جوڑے نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات کی،  برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی ملاقات میں موجود تھے، ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ  پنجاب سعدار عثمان بزدار نے کہا  ہے کہ  آپ کا دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کے فروغ  میں معاون ثابت ہوگا، پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں، برطانیہ کا بین الاقوامی ترقیاتی ادارہ (ڈیفڈ) پنجاب کے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے ڈیفڈ پنجاب حکومت کا بہترین پارٹنر ہے۔ موجودہ حکومت سماجی شعبوں کی پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر پنجاب  چودھری محمد سرور نے شاہی جوڑے کو کو تحفے میں گورنر ہاؤس پر چھپی ہوئی کتاب، ہینڈی کرافٹ اور کارپیٹ  دیا۔ برطانوی سفیر تھامس ڈریو نے شاہی جوڑے کو بتایا کہ گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور کو برطانیہ میں پہلا مسلمان ممبر پار لیمنٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ان کے صاحبزادے بھی بر طانیہ میں اپنا بزنس کر رہے ہیں، شہزادہ ولیم نے چودھری مجمد سرور کے گورنر پنجاب ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کا سابق رکن پاکستان کے صوبے کا گورنر ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  شہزادی کیٹ میڈلٹن کو شال تحفے میں دی۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں