22

ایف بی آر نے 2 ہاؤسنگ سوسائٹیز پر بھاری ٹیکس لگا دیا

ایف بی آر نے2 ہاؤسنگ سوسائٹیز کا5سالہ آڈٹ کرکےبھاری ٹیکس لگادیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ آفیسرز کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹی پر8 کروڑ 45 لاکھ روپے اوربورڈ آف ریونیو ایمپلائز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی پر5 کروڑ57 لاکھ روپے ٹیکس عائد کیا گیا, دونوں سوسائٹیزکا5سال کا آڈٹ کرکے ٹیکس عائد کیا گیا، دونوں کوآپریٹیو ہاوسنگ سوسائٹیز کا سال 2016 سے 2020 تک کا آڈٹ کرکے ٹیکس عائد کیا گیا، دونوں کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ٹھیکیداروں کو کی گئی ادائیگیوں، پلاٹس و گھروں کی سیلزاورسوسائٹی کیلئے کی گئی پرچیز کاریکارڈ رجسٹرار کوآپریٹیو سے حاصل کیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ہاوسنگ سوسائٹیز کو بارہا نوٹسز بھجوائے گئے تھے تاہم دونوں کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا، دونوں سوسائٹیز کو ٹیکس ادائیگی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں