110

آن لائن تبادلے،سنگل اساتذہ درخواست جمع کروانے کی زحمت نہ کریں

سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی، متعلقہ مضمون میں تعینات ایک استاد کی تبادلے کی درخواستیں مسترد ہوں گی۔مزید خبریں:لاک ڈاون، اساتذہ سے ڈیوٹیاں لینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے آن لائن تبادلوں کیلئے پورٹل ایکٹو کر دیا ہے اور تین روز سے اساتذہ سے تبادلوں کہ درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔ ای ٹرانسفر سسٹم کے تحت اساتذہ کی تبادلوں کی درخواستیں جمع ہو رہی ہیں۔ آن لائن تبادلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے پورٹل میں سنگل ٹیچرز کی درخواستیں جمع نہیں ہوں گی۔ اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ میوچل ٹرانسفر کے تحت درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ سپیشل کیٹیگری کی مد میں بھی درخواستوں کی وصولی پر پاپندی عائد ہے۔ سپیشل کیٹیگری میں بیوہ، ویڈ لاک اور معذور اساتذہ شامل ہیں ۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے آن لائن پورٹل پر تبادلوں کی پالیسی گائیڈ لائنز اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔مزید خبریں:“کورونا وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر مزید سختی سے عمل کریں”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں