317

آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

بادل بارش برسا کے تو کب کے جا چکے مگر شہر میں سردی کی شدت تاحال برقرار ہے، جبکہ سرد ہوا نے خنکی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پاکستان کی پہلی خاتون شیف فاطمہ علی کی تدفین آج ہوگی

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ آئندہ 3 سے چار دنوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں۔ شہر میں درجہ حرارت زیادہ سے زیاہد 20 اور کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کے اوقات میں سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑ سکتی ہے جس کے باعث سفر کرنیوالے رات کے اوقات میں سفر سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں