187

انتظار کی گھڑیاں ختم، پی ایس ایل میچز کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کب؟ جانیے

پی ایس ایل فور کے لاہور اور کراچی میں ہونیوالے لیگ میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج رات شروع ہو جائے گی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:اورنج لائن ٹرین کب چلے گی؟ حکومت نے حتمی تاریخ کا اعلان کردیا

پی ایس ایل دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائنفروخت آج رات شروع ہو جائے گی۔

7، 9 اور 10 مارچ کو لاہور اور کراچی میں ہونیوالے میچز کیلئے ٹکٹیں آج رات سے آن لائن دستیاب ہوں، لیگ میچوں کیلئے ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے تین ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

پلے آف میچز اورف ائنل کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 20 فروری سے شروع کی جائے گی اور ان میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے آٹھ ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ تمام میچزکے 20 فی صد ٹکٹس آن لائن فروخت کئے جائیں گے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:ایل ڈی اے کے 5 ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے

پی سی بی حکام کے مطابق پہلی مرتبہ آن لائن ٹکٹوں کی ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

بورڈ حکام کے مطابق 25 فروری سے 13 شہروں کے 60 مراکز پر تمام میچز کیلئے ٹکٹوں کی براہ راست فروخت شروع کی جائے گی، بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے پیش نظر اس مرتبہ ٹکٹوں کی قیمت گزشتہ برس کے مقابلے میں کم رکھی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں