136

امن کی جانب ایک اور قدم، سمجھوتہ ایکسپریس بھارت روانہ

پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئےدوستی بس کے بعد اب سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین بھی امن کا پیغام لیےبھارت روانہ ہو گئی۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی, گورنر پنجاب کا برطانوی ویورپی ارکان پارلیمنٹ کو خط

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مودی سرکارلائن پر آگئی، سمجھوتہ ایکسپریس بھی امن کا پیغام لیےبھارت روانہ ہو گئی، تمام مسافروں کو ضروری کاغذی کارروائی کے بعد روانہ کیاگیا،مسافروں نےسمجھوتہ ایکسپریس چلنے پر خوشی کا اظہار کیا،ٹرین ہفتے میں 2روز پیراورجمعرات کوبھارت روانہ ہوتی ہے,ریلوے حکام کاکہناتھاکہ7بوگیوں پرمشتمل ٹرین 185مسافروں کولیکر آج صبح 8 بجےروانہ ہوئی،گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ٹرین روانگی منسوخ کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین کا آغاز 22 جولائی 1976 کو ہوا تھا، ٹرین کے مسافروں کا امیگریشن اور کسٹم واہگہ، پاکستان اور اٹاری، بھارت میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں