210

امریکا: غصیلی ٹرکی نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں

یوں تو آپ نے پولیس اہلکاروں کو مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو خود پولیس آفیسر کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی ان غصیلی ٹرکیز (Turkeys) کو ہی دیکھ لیں، جو پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے میں مصروف ہیں۔یہ دلچسپ مناظر امریکی ریاست اِڈاہو(Idaho) کے شہر کُونا(Kuna) میں دیکھے گئے، جہاں تین ٹرکی کو جانے کس بات پر غصہ آیا کہ پہلے تو بیچ سڑک پر آکر دھرنا دیدیا اور پھر جیسے ہی پولیس اہلکار نے انہیں ہٹانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار کا ہی پیچھا کرنے لگیں جبکہ اہلکار ڈر کر اپنے موبائل میں بیٹھ گیا۔

یوں پولیس اہلکار کا پیچھا کرتی غصیلی ٹرکیز کی دلچسپ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں