24

اقبال ٹاؤن ہما بلاک، نجی بینک میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

اقبال ٹاؤن ہما بلاک میں واقعہ نجی بینک میں آتشزدگی، ریسکیو حکام نے آدھا گھنٹے کے کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، بینک میں موجود قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، آتشزدگی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

اقبال ٹاؤن ہما بلاک میں واقع نجی بینک صبح ساڑھے چھے بجے آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو عملہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گیا، عملےنے ریسکیو حکام کو آگ کی اطلاع دی، عملہ نے ریسکیو حکام کو مینجر کے پہنچنے تک فائر فائٹنگ
آتشزدگی کی وجہ سے بینک میں موجود فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا، ریسکیو عملہ نے آدھے گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، ریسکیو حکام کے مطابق آتشزدگی کی وجوہات کا معلوم نہ ہو سکا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ بینک اٹھائیس فروری سے پاک بلاک میں شفٹ ہو رہا ہے، آگ کی وجوہات کا تعین کے لئے فارنزک ٹیموں کی مدد لی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں