102

’اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں‘

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کو نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیں ملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔اس سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب آرڈیننس کی دفعات چودہ ڈی، پندرہ اے اورچھبیس کوغیرشرعی قرار دیا تھا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنے پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں