267

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی موجیں ختم

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنا تمام وقت سکولوں میں گزاریں گے،اسباق کی تیاری ، پڑھاتے ہوئے ٹیچرز کی نگرانی اور سکول میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا بھی اے ای اوز کی ذمہ داری ہوگی۔مزید خبریں:ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دو سالہ ڈگری بند کرنے کا حتمی عندیہ دے دیا

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام اے ای اوز کو ہدایات جاری کردیں کہ وہ ٹیچرز کی نگرانی کریں،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسراپناتمام تر وقتسکولوں میں گزاریں گے، اے ای اوز طلباء کی اکیڈمک پرفارمنس بہتر بنانے کے لیے کلاس ٹیچرز کی معاونت کریں۔ اسباق کی تیاری اور پڑھاتے ہوئے ٹیچرز کی نگرانی ،سکول میں ہونے والی سرگرمیوں پر نظر رکھنا بھی اے ای اوز کی ذمہ داری ہوگی۔

اس سے قبل اے ای اوز حضرات سکولوں میں مختصر وقت گزار کر رفو چکر ہو جایا کرتے تھے،سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھا

رٹینے تدریس عمل کو بہتر بنانے کے لیے یہ اقدم اٹھایا ہے،مزید برآں اے ای اوزکو اپنے اپنے مراکز کے سکولوں کی قریبی آبادیوں کے افراد سے مل کر انرولمینٹ میں اضافہ کی بھی کوشش کرنا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں