اب جرم رہے گا نہ مجرم بچے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتہاریوں اور جرم کی سرکوبی کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:مجرم کون؟ 08 مارچ 2019
محکمہ داخلہ پنجاب نے شہر میں مزید 2 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے سمری بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی گئی۔
دوسری جانب پولیس ناکوں اور چھاپوں کے باوجود پنجاب اشتہاریوں کے نرغے میں آگیا، قتل، اقدام قتل اور زنا سمیت دیگر مقدمات میں ملوث 15 ہزار جرائم پیشہ مفرور ہیں، تین ماہ کے دوران اغوا برائے تاوان کے اشتہاریوں میں اڑھائی ہزار کا اضافہ ہوا جو پنجاب پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔