18

24 گھنٹے کے دوران شہر میں 485 نئے کیس

 کورونا وائرس کے 485 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 10 اموات ہوئیں، شہر کے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے 485 نئے مریض سامنے آگئے جبکہ 10اموات ہوئیں، شہر کے ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 290 مریض آئسولیشن وارڈز،152 آئی سی یو اور 67 مریض 78 وینٹی لیٹر پر ہیں۔سات نئےعلاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ایک دن کیلئے موخر

  شہر میں کورونا وائرس کے مزید 485 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور 10 اموات ہوئی ہیں، وبا کے دوران اموات کی مجموعی تعداد 735 اور کیسز  43483 ہے، ہسپتالوں کے آئسولیشن وارڈز میں 290 مریض شہر علاج ہیں 152 مریض آئی سی یو اور 67 مریض 78 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ملک بھر کےتعلیمی ادارے ستمبر میں کھولنے پر اتفاق

پنجاب میں کورونا وائرس کے 930 نئے کیس اور 30 اموات ہوئی ہیں۔

صوبے میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1929 اور کیسز  کی تعداد 83,599 ہوگئی ہے، دیگر شہروں میں ننکانہ 3 ،قصور 1 ،شیخوپورہ 16، راولپنڈی100، جہلم1، اٹک 52، چکوال1 اور گوجرانوالہ میں 24 ، سیالکوٹ 20، نارووال 1، گجرات7، حافظ آباد3، ملتان26، مظفرگڑھ 12، وہاڑی3، فیصل آباد14، ٹوبہ2 اور رحیم یار خان میں 8، سرگودھا 35، میانوالی5، بہاولنگر 6، بہاولپور 27، ڈی جی خان 30، لیہ 1، اوکاڑہ 3، خانیوال 12، بھکر 3، ساہیوال 10 اور پاکپتن میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔خواتین میں منشیات کا استعمال, 40نشئی جان سےہاتھ دھوبیٹھے

 ترجمان پرائمری ہیلتھ  کے مطابق اب تک555,306 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور 50,916 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، محکمہ داخلہ کے مانیٹرنگ سیل کے مطابق  پنجاب میں مشکوک مریضوں کی تعداد 5 لاکھ  86 ہزار  113 ہے جبکہ صوبے میں کنفرم کورونا مریضوں کی تعداد 83 ہزار  599  ہوچکی ہے۔

  اب تک کوروناوائرس کے باعث 1929مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں، جبکہ پنجاب میں 50 ہزار 916 مریضوں نے وائرس کو شکست بھی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں