16

شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنادیا گیا

اوگرا نے شاہدرہ ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنا دیا۔اوگرا نے ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانے عائد کردیے۔ ملوث کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی۔سات نئےعلاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ ایک دن کیلئے موخر

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں  ایل پی جی ٹینکر حادثے کا فیصلہ سنادیا گیا،اوگرا  نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے ورثاء کی مالی امداد کا فیصلہ کیا،اوگرا نے ٹینکر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر پانچ ،پانچ لاکھ روپے جرمانے عائد کردیے۔ ملوث کمپنیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بھی 10 لاکھ فی کس ادا کریں گی۔فوڈ لائسنس ری نیو نہ کرانے والے 81 ہزار فوڈ مراکز سیل کرنے کا فیصلہ

زخمیوں کو 5 لاکھ روپے فی کس ادا کرنے کا حکم دیاگیا،چینگ چی رکشہ مالکان کو فی کس 1 لاکھ روپے ادا کرنے کے احکامات دیے گئے، اوگرا نے حادثے میں تباہ ہونے والے موٹرسائیکل مالکان 50 ہزار روپے فی کس اداکا حکم دیا۔

واضح رہے کہ   شاہدرہ میں  ایل پی جی ٹینکر الٹنےکے بعد زور دار دھماکےسے پھٹ گیا،آتشزدگی کےباعث ٹریفک وارڈن سمیت دس افراد جھلس گئے،موقع پر کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں۔ شاہدرہ موڑ پر  ایل پی جی ٹینکر کا ٹائر برسٹ ہوا جس کے باعث ٹینکر الٹ گیا اور پھر زور دار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی،موقع پر موجود افراد نےبھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پنجاب حکومت کا فیصلہ آ گیا

آتشزدگی کے باعث پارکنگ میں کھڑے تمام رکشے،گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں جل گئیں،ریسکیو نےجھلسنے والے تمام افراد کو طبی امداد کےلیےمیو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں