20

لاہوریوں کیلئے نئی پریشانی، چینی، چاول، دالوں کی فروخت بند

آٹے کے بعد لاہوریئے چنے ، بیسن، چاول ، سرخ مرچوں اور دالوں کی قلت کیلئے ہو جائیں تیار، لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن نے غیرمعینہ مدت کیلئے ہڑتال کردی۔

مزید خبریں: زہریلی چاکلیٹ بنانے والی فیکٹری بند
لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن نے سپر سٹورز پر چینی ، چاول ، دالیں، سبزیاں ،سبز مرچیں فروخت کرنا بند کردیں،اب شہر کے200 سپر سٹورز پر لاہوریوں کو دالیں، چینی ، سبزیاں ، پھل مرچیں، چاول نہیں مل سکیں گے، صدراحمد نواز نے کہا ہے کہ روزانہ4 سے 5 لاکھ لاہوریئے متاثرہوں گے۔

لاہور سپر سٹورز گراسری ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 70 سے80 روپے کلو مہنگی دالیں لے کر سستی کیسے بیچیں! صدر احمد نواز نے کہا کہ حکومت کی جانب سے نوٹیفائی کی گئی دالیں، چینی ، چنے ، مرچیں، چاول ، بیسن، سبزیاں اور پھل آج سے فروخت نہیں کریں گے۔

لاہور سپرسٹورز گراسری ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اکبری منڈی میں ہول سیل نرخنامے پر عملدرآمد کرائے تاکہ صارفین کو سپر سٹورز پر اشیائے ضروریہ سرکاری نرخنامے کے مطابق مل سکیں۔

مزید خبریں:آٹے کے بعد لاہوریوں پر نئی مصیبت
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت تنازعے کا حل نکالے کیوں کہ انہیں اس طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، انہیں ایک ہی دکان پر تمام اشیاء میسر ہوتی تھیں اب اشیاء ضروریہ کے لیے مارے مارے پھرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں