15

دوکاندار پر فائرنگ کا واقعہ،ڈولفن اہلکاروں کو کلین چٹ مل گئی

سلام پورہ کے علاقے میں ڈولفن کی فائرنگ سے دوکاندار کو زخمی کرنے کا معاملہ، پولیس نے مقدمے میں ڈولفن اہلکاروں کو کلین چٹ دی دے۔

مزید خبریں:پنجاب کے بلدیاتی اداروں پر بڑی پابندی لگ گئی
گزشتہ روز اسلام پورہ کےعلاقے میں علی الصبح پان شاپ پردو ڈاکوؤں نے ڈکیتی کی کوشش کی، مزاحمت کے دوران دکاندار وحید نے ڈاکو سے پسٹل چھینا اوردونوں میں ہاتھا پائی شروع ہو گئی، دونوں ڈاکو اپنی موٹرسائیکل چھوڑکرموقع سے فرار ہو گئے، مگر ڈولفن اہلکاروہاں پہنچے اور دکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔

زخمی دوکاندار کے بیان کے باوجود پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا اور ڈولفن اہلکاروں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان کا مقدمہ نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف درج کرلیا، پولیس نے مقدمے میں ڈولفن اہلکاروں کو کلین چٹ دی دے۔

دوسری جانب اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ ایک طرف پولیس علاقے میں وارداتیں رکوانے میں مکمل ناکام ہے، اور دوسری جانب اپنے ہی اہلکاروں کی نالائقی چھپانے کے لیے غلط مقدمات درج کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں