100

طیارہ گرانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، ایرانی جنرل

ایران کی جانب سے یوکرین کا طیارہ غیر ارادی طور پر مارگرانے کے اعتراف کے بعد ایرانی فوج کےجنرل کا کہنا ہے کہ طیارہ مار گرانے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایرانی حکام کاکہنا ہے طیارے کوملٹری کی جانب سے مار گرانا انسانی غلطی تھی، جبکہ یوکرین کا طیارہ گرائے جانے سے متعلق ایرانی صدر حسن روحانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی تعزیت کی ہے۔

حسن روحانی کا کہنا ہے کہ فوج کی تحقیقات کے مطابق انسانی غلطی کی وجہ سے میزائل طیارےکو لگا، عظیم سانحے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوج کےجنرل آف اسٹاف کا کہناہے یوکرین کاطیارہ مار گرانے کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آپریشنل پراسس میں بنیادی اصلاحات لائی جائیں گی جس سے غلطی کےامکانات کو ناممکن بنایا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں