22

لاہور:طالبہ کالج بس کے نیچے آ کر جاں بحق

لاہور میں کوئین میری کالج کی فرسٹ ایئر کی طالبہ کالج بس کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے واقعےکا نوٹس لے لیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ رامیسا وحید بس میں چڑھنے کی کوشش میں گر گئی اور پچھلے ٹائر تلے آ کر زخمی ہو گئی، اسے اسپتال پہنچایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکی۔

ورثاء کی طر ف سے قانونی کارروائی سے انکار پر پولیس نے حادثہ اتفاقی قرار دے کر لاش والدین کے حوالے کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سی سی پی او اور سیکریٹری ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں