4

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا

انتظار کی گھڑیاں ختم، لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا،رواں سال کامیابی کا تناسب53 فیصد رہا۔مزید خبریں:پی سی بی کا تیسرے ٹی 20 میچ کو پنک ڈے سے منسوب کرنیکا اعلان

لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا، کنٹرولر امتحانات انفاس احمد کا کہنا ہے کہ رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 70ہزار امیدواروں نے شرکت کی، امتحان میں 90 ہزار امیدواروں نے کامیابی حاصل کی، اس طرح رواں سال امتحان میں کامیابی کا تناسب 53 فیصدرہا۔

ذرائع کے مطابق پرائیوٹ بچوں کا نتیجہ 46 فیصد اور ریگولر بچوں کا نتیجہ 68 فیصد رہا،پری میڈیکل میں کامیابی کا تناسب 66 فیصد، پری انجینئرنگ میں 64 فیصد رہا، جنرل سائنس میں 39 فیصد اور آرٹس میں کامیابی کا تناسب 46 فیصد رہا۔

کنٹرولرامتحانات انفاس احمد کا کہنا ہےکہ امیدواربورڈکی ویب سائٹ اور80029 پررولنمبرایس ایم ایس کرکےنتائج معلوم کرسکتے ہیں۔مزید خبریں:پنجاب کی معاشی حالت بہتر کرنے کے لیے نیا بورڈ قائم

طلبا آن لائن رزلٹ جاننے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

http://www.biselahore.com/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں