4

بھارت: تلنگانہ میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست تلنگانہ میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

تربیتی طیارہ سیسنا جنوبی بھارت میں واقع شہر حیدرآباد سے سو کلومیٹر دور کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا، بتایا جاتا ہے کہ طیارہ جس وقت گرکر تباہ ہوا اس وقت تلنگانہ میں شدید بارش ہورہی تھی۔

مذکورہ بالا سسینا ایک پرائیوئٹ ادارے کا تربیتی طیارہ تھا، حادثے کے نتیجے میں تربیتی پائلٹ اور انسٹرکٹر دونوں ہلاک ہوگئے، حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں