5

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے موسم سہانا ہوگیا، گرمی کا زور ٹوٹنے سے شہریوں کی جان میں جان آگئی۔مزید خبریں:فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں بڑا کریک ڈاؤن

لاہور شہر میں صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہری نڈھال ہوگئے، پھر اچانک قدرت کو لاہوریوں پر رحم آگیا، باغوں کے شہر کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سورج چھٹی پر چلا گیا، کچھ دیر بعد بادل برس پڑے، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم دلفریب ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اور کم سے کم 26  سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں