8

مصباح الحق پر بڑی مصیبت آن پڑی

 لاہور ہائیکورٹ میں پی سی بی کا مصباح الحق کو ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر کا عہدہ دینے کا اقدام چیلنج ، عدالت نے پی سی بی سے جواب طلب کر لیا۔مزید خبریں:لاہور کے باسیوں کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور ہائیکورٹ میں سید علی زاہد بخاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیاکہ مصباح الحق کی بطور ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تقرری میرٹ کے خلاف ہے، مصباح الحق ان دونوں عہدوں کے اہل نہیں، انکی تقرری پی سی بی کے اپنے رولز کی خلاف ورزی ہے۔

عدالت نے درخواست گزار وکیل سے استفسار کیاکہ آپ کو مصباح الحق کی قابلیت پر کوئی شک ہے؟ آپکو تو خوشی ہونی چاہیے کہ اس مرتبہ پی سی بی نے کوچ امپورٹ نہیں کیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایاکہ انہیں مصباح الحق کی قابلیت پر کوئی شک نہیں، لیکن جن عہدوں کے لیے مصباح کی تقرری کی گئی اس کا طریقہ کار میرٹ پر نہیں اپنایا گیا۔مزید خبریں:بے روزگار افراد کیلئے بڑی خوشخبری

درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت میرٹ کی خلاف ورزی پر مصباح الحق کی تقرری کالعدم قرار دے۔

دوران سماعت پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی نے درخواست کی مخالفت کی، تاہم عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پی سی بی سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں