5

اقبال ٹاؤن میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

 اقبال ٹاؤن رچنا بلاک میں سلنڈر دھماکے سے گھر کی بالائی منزل گئی، جس کے ملبے تلے تین افراد دب گئے۔مزید خبریں:استاد کے تشدد سے مرنے والے طالبعلم کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں حیران کن انکشافات

اقبال ٹاؤن رچنا بلاک میں واقع گھر میں سلنڈر پھٹ گیا، جس سے مکان کی بالائی منزل گرگئی، جس کے ملبے تلے تین افراد دب گئے ہیں جن میں سے ایک کی نعش کو نکال لیا گیا، جبکہ باقی افراد کو ملبے تلےسے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، دھماکے کی اطلاع پر سی ٹی ڈی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی.

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مریض کے آکسیجن سلنڈر اور کچن میں پڑے سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں