14

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون 26ویں روز میں داخل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کا لاک ڈاون اور جبری پابندیاں چھبیس ویں روز بھی برقرار ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کر کے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔

بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف مظفرآباد میں آزادی چوک پر پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی سول سوسائٹی اور مختلف تنظیمیں ریلیاں نکال رہی ہیں۔ 

دوسری جانب بھارتی فوج کے لاک ڈاؤن سے وادی میں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء، دواؤں اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ تعلیمی ادارے، دکانیں، بازار بدستور بند اور مواصلاتی ذرائع معطل ہیں، ٹی وی چینلز اور اخبارات کی بندش پر بھی بدستور پابندی جاری ہے۔

مقبوضہ وادی کے لوگ جیلوں میں قید اپنے بچوں کی خیریت کے لیے پریشان ہیں، بھارتی فوج نے 25 روز کے دوران حریت رہنماؤں سمیت 10 ہزار سے زائد کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں