پاک، نیوزی ٹی20 سیریز،اہم شاہراہیں کتنی دیر کے لئے بند ہوںگی ؟ٹریفک ایڈوائزری پلان جاری

عوامی سہولت،ٹریفک کی موثرروانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کیا گیا۔سی ٹی او کے مطابق 3ایس پیز، 12 ڈی ایس پیز،140 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، قذافی سٹیڈیم،ٹیموں کے روٹس ،متبادل راستوں پر ایک ہزار سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے۔
رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20 فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 3 پارکنگ سٹینڈز مختص کر دیے گئے۔
سی ٹی او عمارہ اطہر کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، مال روڈ، کینال روڈ، جیل روڈ،مین بلیوارڈ روڈ گلبرگ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی۔
میچ کے دوران کسی بھی روڈ کو ٹریفک کیلئے بند نہیں رکھا جائے گا،ٹیم کی موومنٹ کے دوران روڈز کو کچھ لمحوں کےلئے بند کیا جائے گا۔
موومنٹ گزرتے ہی تمام ڈائیورشن کو ٹریفک کےلئے کھول دیا جائےگا، شائقین کرکٹ براستہ فیروز پور گورنمنٹ کالج فار بوائز میں پارکنگ کرسکیں گے۔شہری براستہ سینٹر پوائنٹ گورنمنٹ کالج فار بوائز میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔شائقین کرکٹ سن فورٹ ہوٹل اور لبرٹی مارکیٹ میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔
 سی ٹی او نے کہا ہے کہ پارکنگ اور سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں۔

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش