3

لاہور میں طوفانی بارش ، نشیبی علاقے زیرآب آگئے

قدرت لاہوریوں پر مہربان ہوگئی، لاہور کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارش سے گرمی وحبس کا زور ٹوٹ گیا، گلیاں سڑکیں بھی دھل گئیں۔مزید خبریں:ریلوے انتظامیہ عید کے بعد بھی ٹرین شیڈول معمول پر لانے میں نا کام

  لاہور شہر میں صبح ہوتے ہی سورج آگ برسانے لگا، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، قیامت خیز گرمی پڑنے سے شہری نڈھال ہوگئے، پھر اچانک قدرت کو لاہوریوں پر رحم آگیا، باغوں کے شہر کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سورجچھٹی پر چلا گیا، کچھ دیر بعد بادل برس پڑے، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، گرمی سے مرجھائے چہرے کھل اُٹھے،  بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 34 اور کم سے کم    26 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں