12

نیب نے مریم نواز کو گرفتار کرلیا

بڑی عید پر بڑی گرفتاری،  قومی احتساب بیورو نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کرلیا۔مزید خبریں: مہنگائی کرنیوالوں کی شامت آگئی، ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)  کی سینئر رہنما مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف سے ملنے کیلئے کوٹ لکھپت جیل آئی تھیں، جہاں سے نیب لاہور   کی ٹیم نے چودھری شوگرملزمنی لانڈرنگ کیس میں مریم نواز کو گرفتار کرلیا ، مریم نواز پر2010ء میں 50لاکھ ڈالر کی جعلی ٹی ٹی وصول کرنے کا الزام ہے۔

مریم نواز کی گرفتار ی پر ن لیگی کارکن آپے سے باہر ہوگئے،  کوٹ لکھپت جیل کی رکاوٹیں عبور کرکے اندر چلے گئے ، جس پر کارکنوں کی جیل سکیورٹی اہلکاروں سےتلخ کلامی بھی ہوئی، لیگی کارکنوں نے جیل کے باہر شدید نعرے بازی کی۔مزید خبریں:ڈولفن سکواڈ کی کارروائی، مویشی چور گینگ گرفتار

واضح رہےکہ نیب نے چودھری شوگرملز اورمنی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے آج مریم نواز کو طلب کر رکھا تھا تاہم مریم نواز پیش نہیں ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں