22

موبائل صارفین کیلئے خوشخبری

موبائل فون چارج کرنے پر اب 100 کے 76روپے94 پیسے نہیں ملے گے، عدالت نے موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی۔مزید خبریں:فلم “صرف تم ہی تو ہو” سینما گھروں کی زینت بننے کیلئے تیار

تفصیلات کے مطابق  سپریم کورٹ نے موبائل کمپنیوں کو عوام سے  اضافی ٹیکس  وصول کرنے سے روکا دیا، ابصارفین کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.89 روپے ملیں گے،  موبائل فون  کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کردیا، عدالت نے موبائل کارڈز پر آپریشنل اور سروسز فیس ختم کردی۔

صارفین  سے آپریشنل اور سروسز فیس کی وصولی اب نہیں کی جائے گی،یہ رقم اب صارفین  کو فراہم کی جائے گی، کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے احکامات پر موبائل کارڈز10 فیصد ٹیکس کم کردیا ہے،  آپریشنل اور سروسز چارجز کی مد میں 12 روپے 9 پیسے کارڈ سے منہا نہیں کئے جارہے،اب  صارفین  کو 100 روپے کے کارڈ پر 76.94 کی بجائے 88.89 روپے ملیں گے۔

علاوہ ازیں موبائل  صارفین  کو 100 روپے کے لوڈ پر 11.95 روپے کا ریلیف ملے گا۔مزید خبریں:مریضوں کیلئے اچھی خبر، ہسپتالوں میں وی آئی پی سہولتیں میسر ہونگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں