177

لیٹ کر موبائل فون کا استعمال انتہائی خطرناک

کیلیفورنیا یونیورسٹی نے موبائل فون کے استعمال سے متعلق حالیہ تحقیق میں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ لیٹ کر موبائل فون کا استعمال جسم اور دماغ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہےتحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو جاگنے پر مجبور کرتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور آپ 5 سے 6 گھنٹے ہی سو پاتے ہیں، اس کے نتیجے میں دوران نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا۔یہ زہریلے اثرات پھر جسم کے اندر موجود رہتے ہیں جس کے نتیجے میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مختصر المدت یاداشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیںکم نیند کا نتیجہ لوگوں کے اندر نقصان دہ غذا کے استعمال کا رجحان بھی بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں