2

جج کی ویڈیو اعلیٰ عدلیہ کیلئے چیلنج ہے، بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جج کی ویڈیو کا معاملہ اعلیٰ عدلیہ کےلئے ایک بڑا سوال اور چیلنج ہے۔

سکھر میں نیوز کانفرنس کے دوران بلاول نے کہا کہ آج اس جج کو ہٹایا گیا ہے، امید ہے کہ جج کو فیئر ٹرائل ملے گا اور شفاف تحقیقات ہوں گی، نہیں معلوم کہ جج کی وڈیو صحیح ہے یا جھوٹی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کٹھ پتلی حکومت اور عوام دشمن بجٹ کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آج سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں دل کا مفت علاج ہو سکتاہے، ہم بین الاقوامی معیار کے تحت یہ اسپتال چلارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں