2

ترقیوں سے محروم ملازمین اور افسران کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ

دس سال سے ترقیوں سے محروم ملازمین اورافسران کے لیے حکومت کا بڑا فیصلہ، محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام صوبائی محکموں سےتفصیلات طلب کرلیں۔مزید خبریں:پنجاب حکومت کا ایک اور اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم سیڑیزن پورٹل میں متعدد افسران اورملازمین کی جانب سے شکایات کی گئیں کہ وہ ایک ہی محکمے میں عرصہ داراز سےتعینات ہیں، لیکن انہیں قانون کے مطابق اگلے گریڈ میں ترقی نہیں دی جارہی۔ جس کے باعث ان کی تنخواہوں میں اضافہ ان کے گریڈ کے مطابق نہیں کیا جارہا، جس پرچیف سیکرٹری پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایک بار پھر سے محکمہ خزانہ پنجاب کواحکامات جاری کیے ہیں کہ کسی بھیمحکمے میں دس سال سےترقی نہ پانے والےافسران کی پرموموشن کی جائے۔

اس سلسلےمیں تمام صوبائی محکموں سے تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں، محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبائی محکموں کے ترقی کے منتظرافسران وملازمین کو اکاونٹنٹ جنرل پنجابسے رجوع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں