45

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، متحدہ اپوزیشن کا پہلا چیلنج

متحدہ اپوزیشن کے لیے آج پہلا امتحان ہوگا، متحدہ اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کے لیے عملی قدم اٹھانا ہے۔

اپوزیشن صادق سنجرانی کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے لیے قرار داد سینیٹ سیکریٹری کے پاس جمع کرائے گی۔

سینیٹر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ قرار داد کے لیے چھبیس سینیٹرز کے دستخط درکار ہیں، تمام سینیٹرز ساتھ جائیں گے۔

اپوزیشن لیڈر راجا ظفر الحق نے سینیٹرز کو ساڑھے گیارہ بجے طلب کرلیا، اپوزیشن کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کا فیصلہ ہوا تھا، رہبر کمیٹی نے عہدہ ن لیگ کو دینے پر اتفاق کیا تھا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں