39

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، کوچ اور مینجر سے رپورٹ طلب

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی نےکوچ اور منیجر سے رپورٹ طلب کرلی، ٹیم منیجر اور کوچ 10 سے 12 روز میں اپنیرپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کریں گے۔مزید خبریں:نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو کل طلب کرلیا

ذرائع کے مطابق کوچ اور منیجر ورلڈ کپ حوالے سے اپنی رپورٹ میں میگا ایونٹکے دوران کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی، کھلاڑیوں کے باہمی روابط اور ڈریسنگ روم کے ماحول کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔ ٹیم منیجر اپنی رپورٹ میں ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑیوں اور کپتان کے درمیان اختلافات کی خبروں کی حقیقت اور دوران ٹورنامنٹ ٹیم سلیکشن کے حوالے سے حقائق سے آگاہ کریں گے۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر آئندہ دس سے 12 روز میں پاکستان پہنچ کر اپنی رپورٹ بورڈ حکام کے حوالے کریں گے جبکہ ورلڈکپ کے بعد انگلینڈ میں ہی رکنے والے ٹیم منیجر طلعت علی بھی اپنی اپنی رپورٹ آئندہ چند روز میں بورڈ حکام کو بھجوادیں گے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق کوچ منیجر کی رپورٹس میگا ایونٹ اور تین سال کی کارکردگی کا جائزہ لیتے وقت پی سی بی کرکٹ کمیٹی کو دستیاب ہوں گی اور کمیٹی ان رپورٹس مدد لینے کی مجاز ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں