9

لیگی رہنماؤں نے جج ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

رکن قومی اسمبلی پرویزملک ، شائستہ پرویز ملک اور علی پرویز ملک لندن پہنچ گئے، ہیتھرو ائیرپورٹ پر سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےن لیگی رہنماپرویزملک نے کہاکہ پاکستانی قوم مایوس نظر آرہی ہے، بہت جلد میاں محمد نوازشریف جیل سے باہر آجائیں گے، علی پرویز ملک نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق انصاف ہونا چاہیئے، ذاتی پسند نہ پسند پر انصاف کسی صورت قبول نہیں۔

رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کو پہلے دن سے تحفظات ہیں، آخر کب تک سیاسی لوگوں کی تذلیل ہو گی، انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہر با ضمیر شخص بولے۔مزید خبریں:مریم نواز خفیہ ویڈیو منظر عام پر لے آئیں

لیگی رہنماؤں نے کہا کہ ہم ملک میں مہنگائی کے خاتمے، آئین وقانون کی بالادستی اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے ہی جدوجہد کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں