140

بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کیخلاف بڑا اعلان

 پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت جاتی ہے تو جائے عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے، اگلا بجٹ پیپلز پارٹی بنائے گی۔مزید خبریں:پی ٹی آئی حکومت اپنے ہی منشور سے منحرف ہوگئی

مریم نواز اور اعتزاز احسن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ مریم نواز سے ملاقات اچھی رہی اس بار فیصلہ کیا ہے کہ بجٹ کسی صورت پاس نہیں ہونے دیں گے، بجٹ کی منظوری کو پارلیمنٹ میں الیکشن کی طرح لیں گے، اس مقصد کے لیے اپوزیشن پارٹیز کو اعتماد میں لیں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ مریم نواز ان کے ساتھ سچائی سے چلیں گی، ان کے والد نے جمہوریت کے لیے قربانی دی ہے امید ہے وہ انہیں مایوس نہیں کریں گی۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 21 جون نواب شاہ جلسے سے وہ اپنی رابطہ مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔ کہتے ہیں جلد ہی مولانا فضل الرحمان سے مل کر آل پارٹیز کانفرنس کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں