48

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا، کیس کی جلد سماعت کے لئے متفرق درخواست عدالت عالیہ میں جمع کروا دی گئی۔مزید خبریں:اپوزیشن کی پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں اضافے پر شدید الفاظ میں مذمت

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا، پاکستان میں حکومتنے بلاجواز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے,حکومت اپنے اس آئینی ذمہ داری کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں