11

تعلیمی اداروں میں تقرروتبادلوں پر پابندی عائد

صوبے بھر کے اعلی تعلیمی اداروں میں حکومت پنجاب نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر پھر سے پابندی عائد کردی، محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔مزید خبریں:بجٹ میں غیر ٹیکس آمدنی کا تخمینہ85.47ارب رکھنے کی تجویز

پنجاب کے اعلی تعلیمی اداروں میں آج سے تقرروتبادلے پر پابندی عائد ہوگی، ہائر ایجوکیشن کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں تعلیمی سیشن کے دوران دو دومرتبہ تبادلے پر اظہار برہمی بھی کیا گیا جبکہ کئی کالجز میں اساتذہ اور دیگر سٹاف نے من مرضی سے تبادلے کرائے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اب انتظامی بنیادوں پر ہی تقرروتبادلے ہوں گے جبکہ اساتذہ کے تبادلوں پر تاحکم ثانی پابندی رہے گی، جبکہ محکمہ ہائرایجوکیشن میں آئندہ تبادلے بھی آن لائن سسٹم کے تحت میرٹ پر ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں