16

آئی جی پنجاب کا پولیس شہداء کی فیملیز کیلئے بڑا اعلان

آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان نے داتادربار دھماکے سمیت پنجاب پولیس کے 26شہداء کی فیملیز کو شہدا پیکج کے چیک پیر تک پہنچانے کاحکم دیدیا۔مزید خبریں:لاہور شہر کے انفراسٹرکچر پر فنڈز نہ لگانے پر بڑا یوٹرن لینے کی تیاریاں

۔21شہداء کےپیکج کا کیس ایک سال سےزائد عرصہ سےزیر التواء تھا، جس کی آئی جی پنجاب کی کاوشوں سے وزیر قانون نے منظوری دے دی ہے، آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈعارف نواز نے سی سی پی او لاہور سمیت آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ویلفیئر چیک شہداء فیملیز کو پہنچانے کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں، تمام اضلاع میں پولیس شہداء کی فیملیز کوعید گفٹس بھی بھجوائے جارہے ہیں۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے، عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء ہمارا قابل قدر سرمایہ اور محکمے کا فخر ہیں، شہداء فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں