116

نایاب کچھووں کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالے رنگے ہاتھوں گرفتار

اعزازی گیم وارڈن پنجاب اور ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور ریجن کے سکواڈز کی مشترکہ کارروائی، نایاب کچھووں کا غیر قانونی کاروبار کرنیوالے رنگے ہاتھوں گرفتار،ملزمان سے 19 کچھوے برآمد، ملزمان کو عدالت پیش کردیا گیا۔مزید خبریں:ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کرنے والے منچلے گرفتار

تفصیلات کے مطابق فیس بک پر ملزمان کی طرف سے کچھووں کی فروخت بارے تفصیلات شیئر کی گئیں جس پر محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کی اور ملزمان عبدالباسط اور نعمان سے 13 رشیئن، 4 سلکاٹاجبکہ 2 بلیک پونڈ کچھوےبرآمدکر کےملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔

  ملزمان نے 19 کچھووں کی مالیت ڈیرھ لاکھ بتائی، کچھووں کو بیرون ملک سمگل کیا جاتا ہے اور یہ مختلف مقاصد کیلئےاستعمال کیے جاتے ہیں جبکہ محکمہ جنگلی حیات کے قانون کے مطابق ان کی سمگلنگ کرنیوالوں کو 6 ماہ کی قیداور جرمانےعائد کیے جاتےہیں۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں