35

داتا دربار دھماکے کا مقدمہ درج، سنگین دفعات شامل

داتا دربار کے باہر گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔مزید خبریں:داتا دربار دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

 پولیس نے داتا دربار دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان میں خودکش بمبار سمیت تین افراد شامل ہیں، دو ساتھیوں نے ہاتھ ملا کر خودکش بمبار کو الوداع کیا جبکہ دہشتگرد نے دربار کے گیٹ نمبر دو پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔

واضح رہے کہ کل دہشتگردوں نے  باغوں کے شہر لاہور پر بزدلانہ وار کیا تھا، داتا دربار کے باہر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوئے، پولیس نے دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، حملہ آورکی شناخت کے لئے اس کے جسمانی اعضاء فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دیئے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں