72

منگنی توڑنے پر لڑکے نے منگیتر اور ساس کو قتل کر ڈالا

نگنی توڑنا جرم بن گیا، بادامی باغ حنیف پارک کے علاقے میں ملزم شہباز نے گولیاں مار کر سابق منگیتر  اور اسکی ماں کو قتل کردیا۔مزید خبریں:” حکومت عقل اور ہوش کے ناخن لے”

بادامی باغ میں منگنی توڑنے پر شہباز نامی لڑکے نے طیش میں آکر   سابق منگیتر سونیا اور اسکی ماں رضیہ کو گولیاں ماردیں، گولیاں لگنے سے دونوں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملز م  موقع واردات سے فرار ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیں، پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کےتفتیش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں