کیا نیب کا ادارہ بند ہونے جا رہا ہے؟

مسلم لیگ نون کی حکومت نے اپنے فروری 2024 انتخابات کے منشور پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا۔  منشور کا ایک اہم نکتہ  نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو کا خاتمہ ہے۔  نیب کو ختم کرنے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہو گی۔ کہا جا رہا ہے کہ حکومت  نیب کے خاتمہ کے لئے متحرک ہو گئی ہے۔ نیب کا خاتمہ،وزارتوں اورڈویژنز کو بھیجے جانے والے منشورکا حصہ ہے۔ 

مسلم لیگ ن کامنشور وفاقی وزارتوں اورڈویژنز کو بھجوا دیا گیا اور ہدایت کی گئی ہے کہ اس پر عملدرآمد شروع کیا جائے اور عملدرآمد کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

مسلم ن کے منشور پر عملدرآمد کیلئے وزارتوں میں بیوروکریسی کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ 

نیب کاخاتمہ،مسلم لیگ ن کےمنشور میں شامل ہے۔  تاہم اس کے خاتمہ کے لئے حکومت اور وزارت قانون کو  یہ طے کرنا ہے کہ  اگر نیب ختم ہوتا ہے تو نیب  کے تمام کیسز کا مستقبل کیا ہو گا۔ اب کون سا ادارہ ان کی پیروی کرے گا۔ نیب اس وقت جن کیسز کی تحقیقات اور پیروی کر رہا ہے ان میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے کیسز بھی شامل ہیں جبکہ دیگر کئی اہم کیسز بھی زیر تحقیق ہیں یا  ریفرنس بنا کر عدالتوں میں بھیجے جا چکے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے منشور  میں لکھا ہے کہ  انسداد کرپشن کے پہلے سے موجود  اداروں اور ایجنسیز کو مضبوط کیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ   مسلم لیگ ن کےمنشور پر عملدرآمد  کا جائزہ مسلسل جائزہ لیا جائے گا ۔سہہ ماہی بنیادوں پر  جائزہ رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔ منشورپرعملدرآمد کیلئےخصوصی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کونسل قائم ہوگی ۔

حکومتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ  نیب کاخاتمہ دیگرسیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔  سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کے بعد نیب تحلیل کرنے کے لئے قانون سازی کی  کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش

قائم مقام چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججز کو مستقل کرنے کی سفارش