5

سرکاری مراکز صحت میں کھانسی کا سیرپ نایاب ہوگیا

شہر کی سرکاری ڈسپنسریوں اور مراکز صحت میں کھانسی کا سیرپ ناپید، ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹنے دیگر ادویات تو خرید لیں سیرپ نہ ملا، حالیہ موسم میں کھانسی کے مریض سرکاری مراکز صحت پر دوا سے محروم ہوگئے۔یہ بھی لازمی پڑھیں:شہباز شریف کو ایک اور کیس میں کلین چٹ مل گئی

رواں مالی سال کے دوران ادویات خریداری کا عمل تاخیر سے دوچار ہونے کی وجہ سے شہر کی سرکاری ڈسپنسریوں اورمراکز صحت پر کھانسی کا سیرپ تک ختم ہوگیا ہے۔ شہر بھر میں سرکاری طبی مراکز پر کھانسی کا سیرپ نہ ہونے کی وجہ سے حالیہ موسم میں علاج کیلئے آنیوالے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

ضلع شعبہ صحت کی جانب سے کئی ماہ کی تاخیر کے بعد کچھ ادویات خرید کر ڈسپنسریوں اور مراکز صحت کو سپلائی شروع کر دی ہے تاہم کھانسی کا سیرپ تاحال دستیاب نہیں ہوسکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں