6

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پروزیر اعظم کا سخت ردعمل

وزیر اعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پر اظہار برہمی اور مایوسی کا اظہار کیا، کہتے ہیں کہ ملک خوشحال ہوتا تو فیصلہ درست تھا۔یہ بھی لازمی پڑھیں:پنجاب حکومت نے پی کے ایل آئی کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی منظوری کے بعد وزیراعظم کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیے جانے والے ٹوئٹ میں اس اضافے پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ملک میں خوشحالی ہوتی تو یہ فیصلہ درست ہوتا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جب ہم عوام کو بنیادی ضرورتیں دینے کے قابل نہیں تو یہ فیصلہ نا مناسب ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں