6

عوامی فلاح و بہبود کیلئے پنجاب حکومت کا ایک اور احسن اقدام

پنجاب حکومت نے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹراماسنٹرزقائم کرنےکافیصلہ کرلیا،وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں حادثات کی صورت میں فوری طبی امدادسےکسی بھی انسانی زندگی کوبچایاجاسکتاہے۔یہ بھی لازمی پڑھیں: گڈ بائے مسٹر چپس ہمیشہ کیلئے، سیرت نبویﷺ مضامین شامل

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدات اجلاس منعقد ہواجس میں ٹراما سنٹرزکےقیام،ائیرایمولینس سروس کےاجراءکےمنصوبے کی سفارشات کاجائزہ لیاگیا، اجلاس سےخطاب میں وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ٹیچنگ ہسپتالوں میں ٹراماسنٹرزقائم کئےجائیں گے،جس کےبعدپنجاب میں مرحلہ وار پروگرام کےتحت ٹراماسنٹرزبنیں گے،جبکہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں موجودتمام ٹراما سنٹرزکوفعال کرنےکی بھی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ انسانی زندگی بہت قیمتی ہے،ٹراماکےدوران وقت پرہسپتال پہنچنابےحداہمیت رکھتاہے،ٹراماسنٹرزکےقیام کامنصو بہ انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔

عثمان بزدارنے ہدایت کی کہ موٹر وےایم ون اورایم ٹو میں ٹراما سنٹرزکےقیام بارےرپورٹ پیش کی جائےاور اہم شاہراہوں کےقریب ٹراماسنٹرزکےقیام کابھی جائزہ لیاجائے،اجلاس میں پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سےمنسلک سمارٹ ہسپتالوں کےقیام کی تجویز کابھی جائزہ لیاگیا،وزیراعلیٰ پنجاب کامزید کہناتھاکہ ایئر ایمبولینس سروس کامنصوبہ ہنگامی حالات میں بھی مددگارہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں