96

چین میں ہر طرف آڑو ہی آڑو دیکھ کر سیاح خوش

پھول زندگی میں خوشیوں کا رنگ بکھیر دیتے ہیں اور ان کی خوشبو ہر ذی روح کوایک الگ ہی سکون دیتی ہے۔

چین میں موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہر سو پھیلے خوبصورت پھول جہاں سحر انگیز نظارہ بکھیر رہے ہیں وہیں فضا میں مہکتی پھولوں کی مختلف خوشبوؤں کے خوبصورت احساس نے سیاحوں پر سحر طاری کردیا ہے۔

چین کے علاقے Guangxi میں بھی بارہ ہزار آڑو کے پھل کی آمد سے قبل اس کے پھولوں نے دلکش نظارے بکھیر دئیے ہیں۔

اس موقع پر یہ حسین منظر دیکھنے کئی سیاح یہاں کا رخ کر رہے ہیں اور یہ نظارہ اپنے کیمرے میں محفوظ کرکے خوب محظوظ ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں