18

پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، جرمنی

جرمنی نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر دونوں ملکوں سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی سلامتی کے ذمہ داری پاکستان اور بھارت دونوں پر عائد ہوتی ہے۔

جرمن وزیر خارجہ Maria Adebahr کا کہنا تھا کہ طیارے گرائے جانے کے بعد پاکستان بھارت کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے، موجودہ صورتحال ہمارے لیے بہت پریشان کُن ہے۔

دونوں ملکوں سے مطالبہ ہے کہ مزید کشیدگی بڑھانے سے اجتناب کریں، موجودہ کشیدگی غیر مستحکم کشمیری علاقے کے لیے بڑاخطرہ ہے، خطے کی سلامتی کی ذمہ داری بھارت اور پاکستان دونوں پر عائد ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں