61

پلوامہ حملہ کس نے کرایا؟

سماجی رہنما ومن میشرام کا کہنا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی سرکارنے خود کرایا تھا۔ بھارت سے ہی ایک اور چارج شیٹ آگئی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے بالیا میں خطاب کرتے سماجی رہنما ومن میشرام کا کہنا تھا کہ بھارت سرکارکےپاس 8دن پہلےخبر تھی کہ ان لوگوں کو مارا جارہا ہے، بھارت سرکار کےپاس آئی بی کی رپورٹ تھی۔

ومن میشرام نے کہا کہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بچانے کے بجائےاُن کو مروایا اور نام پاکستان کا لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ کہنےکاموقع ملے۔

سماجی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمےدارمودی حکومت ہے۔وہ جوان کہہ رہےتھےکہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے، کچھ لاکھ روپےکی بات تھی لیکن سرکارنےان کی بات نہیں مانی۔

ومن مشرام نے کہا کہ مودی کےپاس سوالوں کاجواب نہیں تو سارا معاملہ پاکستان کی طرف لےجایاجائے۔ سرکار کو 8 دن پہلے معلوم تھا تو حملےکوکیوں نہیں روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے42  لوگوں کونہیں مارابلکہ تم نےمارا ہے۔ پاکستان سےآرڈی ایکس کا مواد اورگاڑی کیسےآئی؟ تمام سیکیورٹی فورسزکےباوجود روکنےکاکام کیوں نہیں کیا؟

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکےظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سےتوجہ ہٹانےکے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا ہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں