21

بجٹ کہاں خرچ کیا؟ محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں سے حساب مانگ لیا

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سرکاری سکولوں سے نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ زکا حساب مانگ لیا۔یہ بھی لازمی پڑھیں: محکمہ صحت کا 144 گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے مانیٹرنگ ونگ نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں سے نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ کا حساب مانگ لیا، اس سلسے میں جاری ہونے والے مراسلے میں نان سیلری بجٹ کی پہلی قسط اور فنڈز کے استعمال کی تمام تر تفصیلات آن لائن فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فنڈز سے خریدی گئی اشیاء کی رسید بھی ساتھ لگائی جائیں، سکول سربراہان کو فنڈز کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے 8 فروری تک کا وقت دیا گیا ہے۔

 ڈائریکٹر مانیٹرنگ رانا عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ تفصیلات فراہم نہ کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں